ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / قومی ہیروز کو ’بدنام‘ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: ٹرمپ

قومی ہیروز کو ’بدنام‘ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: ٹرمپ

Sat, 04 Jul 2020 19:02:25    S.O. News Service

نیویارک،4/جولائی(آئی این ایس انڈیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کی تاریخ کو ختم کرنے اور قومی ہیروز کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ٹرمپ نے ماؤنٹ رشمور میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکا میں ملکی اقدار کو مٹانے اور بچوں کو ایک خاص طرز کی سوچ ذہن نشین کروانے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔

ماؤنٹ رَشمور نیشنل میموریل کے مقام پر کئی سابق امریکی صدور کے مجسمے نصب ہیں۔ امریکا سمیت دنیا بھر میں نسل پرستی کے خلاف تحریک میں نوآبادیاتی نظام اور غلاموں کی تجارت سے منسلک شخصیات کے مجسمے مسمار کیے جا رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے امریکا میں اس مہم کو ’انتہائی بائیں بازو کا فاشزم‘ قرار دیا اور یادگاری مجمسوں کو نقصان پہنچانے والے افراد کو کڑی سزا دینے کی دھمکی دی۔


Share: